کھیل

نور زمان نے عالمی انڈر 23سکواش چیمپئن شپ جیت لی

کراچی :پاکستان کے اسکواش کھلاڑی نور زمان نے عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ اپنے نام کر لی ہے ۔ کراچی کے ڈی اے کریک کلب میں کھیلے گئے مینز ایونٹ کے فائنل مقابلے میں نور زمان نے مصر کے کریم الترکی کو 2-3 سے دھول چٹا دی ۔ نور زمان کا کہنا تھا کہ فتح پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ جو محنت کی اس کا نتیجہ سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی یہ تسلسل جاری رہے گا۔ کامیابی کے لئے سخت محنت کرنا پڑتی ہے اور یہ سب کرنے کے لئے جان کی بازی بھی لگانی پڑتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *