Saturday, June 14, 2025
سائنس اور ٹیکنالوجی

سائنس کی دنیا میں اہم پیش رفت، کینسر کے خلیوں کے حوالے سے نئی تحقیق

ٹورنٹو : سائنس کی دنیا میں ایک نئی پیش رفت ہوئی ہے ۔ کینسر کے خلیے گلیوبلاسٹوما مرض میں دماغ کے اعصابی خلیوں کو ہائی جیک کرتے ہیں، اس حوالے نئی تحقیق سامنے آگئی ہے ۔ گلیوبلاسٹوما دماغی کینسر کی سب سے عام قسم ہے، یہ بار بار حملہ کر سکتی ہے ۔ اس میں مریض کے زندہ رہنے کی شرح 18 ماہ سے کم ہوتی ہے اور 10 سال تک زندہ رہنے کی شرح 0.71 فیصد کے قریب ہے جس سے اس کے خطرناک ہونے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔ دو نیوروآنکالوجسٹ ہیڈلبرگ یونیورسٹی کے فرینک وِنکلر اور سٹینفورڈ یونیورسٹی سے مشیل مونجے نے اہم دریافت کی ہے ۔ تحقیق نے کینسر نیورو سائنس نامی ایک نئے شعبے کو جنم دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ محققین اور معالجین دماغ کے ٹیومر کا مطالعہ کیسے کریں اور علاج کی شروعات کہاں سے کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *