تازہ ترین

امریکی تجارتی ٹیرف میں عارضی ریلیف، پاکستان سمیت عالمی منڈیوں میں تیزی

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے اپنے تجارتی ٹیرف میں عارضی ریلیف دیا ہے اور اسے فی الوقت معطل کر دیا ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی اس کے معاشی اثرات سامنے آئے ہیں ۔ ٹیرف میں ریلیف کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھرکی سٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھنےمیں آئی ہے ۔ چند روز قبل ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا بھر کے ممالک پر ٹیرف عائد ہوا تھا۔ اسی طرح پاکستانی مصنوعات پر بھی 29 فیصد ٹیرف لگا دیاگیا تھاجس کے بعد سے پاکستان اسٹاک سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس کریش کر گئی تھیں۔

تاہم گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوائے چین کے تمام ممالک پر ٹیرف میں 90 روز کا ریلیف کا اعلان کر دیا ہے ۔ پاکستانی سٹاک ایکسچینج کے  100 انڈیکس 2924 پوائنٹس اضافے کا رجحان سامنے آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *