نواز شریف کی پھر سیاسی میدان میں واپسی ، جلسوں کا اعلان
لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک مرتبہ پھر سیاست میں ان ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں پنجاب بھر میں جلسوں کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ نوازشریف عوامی رابطہ مہم کے دوران پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے ۔ سابق وزیر اعظم بلوچستان کے مسائل حل کرنے کے لیے بھی کردار اداکریں گے ۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے نواز شریف کے ساتھ لاہور میں ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے نوازشریف سے درخواست کی کہ وہ بلوچستان کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے سیاسی حل تلاش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف ہی سیاسی حل نکال سکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف پنجاب بھر میں جلسے کریں گے
