شاہ رخ خان کی جانب سے 20سال بعد “منت” چھوڑنے پر بحث چھڑ گئی
ممبئی : بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے بیس سال بعد اپنا ممبئی کے پوش علاقے کا گھر چھوڑ دیا ہے جس پر نئی بحث چھڑ گئی ہے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہ رخ خان ممبئی میں دوسری جگہ منتقل ہوئے ہیں۔ کنگ خان کا نیا گھر ممبئی کے پوش علاقے میں ہے ۔ شاہ رخ خان گزشتہ دو دہائیوں سے باندرہ کے مشہور بنگلے ’منت‘ میں رہ رہے ہیں ۔ مئی سے ’منت‘ کی تزئین و آرائش کا کام شروع ہونے والا ہے جس کے باعث وہ عارضی طور پر قریبی عمارت میں منتقل ہوئے ہیں مگر اس شفٹنگ پر بحث چھڑ گئی ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ایک نجومی نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ رخ خان کے حالات خراب ہو گئے ہیں ۔ ان پر قرضہ چڑھ گیا ہے جس کیوجہ سے انہوں نے منت خالی کر دیا ہے ۔ خاتون نجومی کے مطابق شاہ رخ خان ان مسائل سے نکلنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور قانونی جنگ بھی لڑ رہے ہیں۔دوسری جانب شاہ رخ خان کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔
