تازہ ترینخاص خبریں

ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، شہبازشریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی کمپنیاں پاکستان میں معدنیات کے شعبے سے فائدہ اٹھائیں ۔ وزیراعظم سے سے ایرک میئر، سینئر بیورو آفیشل اور قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری، بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز، یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ کی قیادت میں امریکی وفد نے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی ہے ۔ یہ وفد پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے پاکستان آیا ہے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں  معدنیات کے شعبے میں وسیع  مواقع موجود ہیں ۔ امریکی کمپنیوں  کو پاکستانی معدنیات سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ وزیراعظم نے امریکا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *