خاص خبریں

اڈیالہ جیل کے باہر سے عمران خان کی بہنیں گرفتار، عظمیٰ بخاری کی تردید

راولپنڈی : عمران خان سے اہل خانہ اور رہنماؤں کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے جیل کے قریب احتجاج کیا ہے اور پولیس پر پتھراؤ کیا ہے جس  کے بعد عمران خان کی بہنوں ، شفقت اعوان، حامد رضا سمیت دیگر کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔  بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن تھا۔ بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے ان کے فیملی ممبران اڈیالہ جیل پہنچے ان میں فیملی ممبران مہرالنساء اور مبشرہ شیخ شامل  تھیں ، ممبران جیل حکام کی اجازت کے بعد اڈیالہ جیل کے اندر روانہ  ہوئے تاہم اس کے بعد سے حالات کشیدہ ہو گئے اور گرفتاریاں شروع ہو گئیں ۔ اس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہا کہ ناکے کیوں لگائے گئے ہیں ۔ ملاقات طے تھی جس کے بعد اچانک ملاقات سے انکار کر دیا گیا۔ عظمیٰ بخاری نے گرفتاری کی تردید کی ہے اور واضح کیا ہے کہ یہ لوگ خود گاڑی میں بیٹھے گئے اور اگلے سٹاف پر اتر گئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *