تازہ ترینخاص خبریں

نوبیل انسٹیوٹ نے بانی پی ٹی آئی کی نوبل انعام کے لئے نامزدگی پر بڑا بیان دے دیا

اوسلو : نوبیل انسٹی ٹیوٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی نوبیل انعام کے لیے نامزدگی کی خبروں پر حیران کن بیان دے کر تحریک انصاف کی لابنگ کو سیاسی چال قرار دے دیا۔    انسٹی ٹیوٹ نے واضح کیا کہ یہ اقدام ناروے میں مقیم پاکستانی ووٹروں کو متاثر کرنے کے لیے کیا گیا۔ انسٹی ٹیوب کے ڈائریکٹر، کرسٹیان برگ ہارپ ویکن نے ناروے کے ایک معروف اخبار میں مضمون لکھا  جس میں انہوں نے نامزدگی کے دعوے پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔

انہوں نےلکھا کہ نامزدگی کے باضابطہ اعلان سے پہلے اس کا چرچا کر کے ناروے میں بسنے والے پاکستانی ووٹروں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی سیاسی رہنما کی نوبیل انعام کے لیے نامزدگی کو اس انداز میں استعمال کیا گیا، جس سے نوبیل انعام کے وقار پر اثر پڑا۔ ناروے کی سینٹر پارٹی نےعمران خان کی امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزدگی کا اعلان کیا تھا، جس پر مختلف حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا۔نوبیل انسٹی ٹیوٹ نے واضح کیا کہ نوبیل انعام کی نامزدگی اور فیصلے کا ایک سخت ضابطہ ہوتا ہے جو وضع ہے ۔ اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا ناقابل قبول ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *