تازہ ترینکھیل

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پر بجلیاں ، پاکستانی نژاد کا میٹر گھوم گیا

نیپیئر :پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس  نے نیوزی لینڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر تیز ترین نصف سینچری جڑدی۔نیپیئر میں کھیلے جارہے میچ میں سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس نے نیوزی لینڈ کی طرف سے ڈیبیو کیا ۔ 24 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 52 رنز کی تیز ترین نصف سینچری اسکور کی۔انہوں نے مڈل آرڈر میں آکر خوب لاٹھی چارج کیا۔ ان کا سٹرائیک ریٹ 200رہا۔ اس طرح انہوں نے کیوز کا سکور 344رنز تک لے جانے میں خاصی مدد دی ۔ ارسلان عباس کو ڈومیسٹک کارکردگی کی بنیاد پر نیوزی لینڈ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔اس میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرا دیااور سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *