شوبز

پاکستان فنکار کوئی دہشت گرد نہیں ، بھارت انہیں ویزے دے ، سلمان خان

ممبئی : بالی وڈ دبنگ خان سلمان خان نے پاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بڑا بیان دے دیا۔  سلمان خان نے پاکستانی اداکاروں کو اپنی فلموں میں کام دینے کی بات کردی ۔ فلم سکندر کی تشہری مہم کے دوران سلمان خان نے پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا پھر اظہار کیا۔ صحافیوں سے گفتگو میں سلمان خان نے کہا کہ آپ لوگ حکومت سے اجازت لے آئیں، میں تو پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کو بالکل تیار ہوں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے کہا کہ پاکستانی اداکار کوئی دہشت گرد نہیں کہ انھیں بھارتی ویزا نہ دیا جائے۔ وہ بھی ہماری طرح بس ایک فنکار ہیں اور فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *