اسلام آباد کی حدود میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہولناک واردات، تین افراد قتل
اسلام آباد:تھانہ لوہی بھیر کی حدود نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں پسند کی شادی پر تین افراد قتل ہو گئے ۔ آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوید نامی شخص کی بہن سے شہزاد نے پسند کی شادی کر رکھی تھی جس کےبعد سے لڑائی چل رہی تھی۔ نوید بھی اسی نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے فیز تھری میں رہتا تھا ۔ وقوعہ کےروز مبینہ طور پر نوید نے فائرنگ کرکے اپنے بہنوئی کے دو ساتھیوں کو موت کے گھات اتار دیا جس کے بعد شہزادکےساتھیوں کی فائرنگ سے نوید بھی مارا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں اطراف سے تین افراد قتل ہوئے ہیں جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔
