عالمی خبریں

غزہ پر اسرائیلی بمباری ، مزید 61شہید، آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر اغوا

غزہ: اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں تیزی آگئی ۔ جہاں خیمہ بستیوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنایاجارہا ہے  وہیں ملبے کے ڈھیروں پر بھی بمباری کی جاری ہے ۔ تازہ حملوں میں مزید 61 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں ایک صحافی بھی شامل ہے ۔ اسرائیلی فوج نے رفح کا محاصرہ کررکھا ہے  جس سے ہزاروں فلسطینی محصور ہوگئے۔ دوسری جانب اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف بڑے مظاہرے چل رہے ہیں جن میں غزہ میں جنگ بندی کا  مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ دوسری جانب مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کو بے نقاب کرنے والے فلسطینی فلم ڈائریکٹر حمدان بلال پر مسلح اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کیا ہے ۔ فلسطینی ہدایتکار یووال ابراہم کے مطابق، جب حمدان کو ایمبولینس میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا، تو اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے انہیں گاڑی سے اتارا اور نامعلوم مقام پر لے گئی۔ واضح رہے کہ حمدان بلال نے اپنی ڈاکیومینٹری “NO OTHER LAND” میں مغربی کنارے میں فلسطینی آبادیوں پر حملوں اور جبری بیدخلی کو ہائی لائیٹ کیا تھا جس پر 2024 میں انہیں آسکر ایوارڈ سے نوازاگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *