اوکاڑہ میں اندھے قتل کا معمہ حل ، حقیقی بیٹی ہی باپ کی قاتل نکلی
اوکاڑہ : تھانہ صدر دیپالپور میں حافظ قرآن کے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔ حقیقی بیٹی ہی اپنے باپ کی قاتل نکلی۔ ملزمہ ام حبیبہ نے پسٹل کے فائر سے حافظ اللہ دتہ کو قتل کیا ۔ پولیس کے مطابق پسند کی شادی میں رکاوٹ ، ملزمہ اور والدہ پر تشدد قتل کی وجہ بنی ۔ ملزمہ نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ، مزید تفتیش جاری ہے ۔ پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ۔ جدید سائنٹیفک طریقے سے پولیس نے 72 گھنٹے میں قتل ٹریس کیا۔ پولیس کےمطابق ٹھوس شہادت اور مربوط چلان مرتب کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔ ڈی پی او راشد کے مطابق کسی کو ناحق قتل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
