امریکا میں خالصتان کے لئے تاریخی ریفرنڈم، ہزاروں سکھوں کا آزاد وطن کا مطالبہ
لاس اینجلس : امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں خالصتان کے قیام کے لئے تاریخی ریفرنڈم ہوا جس میں ہزاروں سکھوں نےاپنی رائے کا اظہار کیا ہے ۔ امریکا بھر سے سکھ کمیونٹی بڑی تعداد میں ووٹ دینے کے لیے لاس اینجلس پہنچی، اور سوک سینٹر میں ووٹنگ میں حصہ لیا۔ ریفرنڈم کے دوران سکھ رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آچکا ہے کہ سکھ اپنی آزاد ریاست قائم کریں۔انہوں نے بھارتی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ مودی کی حکومت امریکا، کینیڈا اور دیگر ممالک میں سکھوں پر قاتلانہ حملوں میں ملوث ہے، لیکن ان حملوں کے باوجود خالصتان کی تحریک کو روکنا ممکن نہیں۔ 35 ہزار سے زائد سکھوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا ہے، جو اس تحریک کی طاقت کی عکاسی کر رہی ہے ۔ ووٹنگ کے اختتام پر سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگلا ریفرنڈم سترہ اگست کو واشنگٹن میں ہوگا۔ سکھ بھارت سے آزادی چاہتے ہیں ، بھارتی پنجاب کو خالصان قرار دے کر آزادی دی جائے ۔
