خاص خبریں

مجھے ٹاسک دیں میں طالبان سےمذاکرات کروں گا، علی امین گنڈا پور

پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنےکہاہےکہ  طالبان سے مذاکرات کی ضرورت ہے ، جلد انہیں مذاکرات کی ٹیبل پر لےآئیں گے،مولانا فضل الرحمان کا اثررسوخ ختم ہو چکا ہے ۔ طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک مجھے دے دینا چاہیے۔ اسلام اباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ الیکشن کے دن ہم تو پہاڑوں میں چھپے ہوئے تھے، ہمارا کوئی جلسہ نہیں ہوا۔ یونین کونسلوں کے 95 چیئرمینوں میں سے صرف تین تھے، باقی کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ ڈھائی ماہ ہوچکے طالبان سے مذاکرات کا پلان دے رکھا ہے، عمل درآمد نہیں ہوا۔ تمام ایجنسیوں کے قبائلی مشران سے مذاکرات کا پلان بنا کر دفتر خارجہ اور وزارت داخلہ کو بھیجا تھا۔ قبائلی مشران کو طالبان انکار نہیں کر سکتے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مجھے ٹاسک دیں تو میں کل اخونزادہ کے ساتھ بیٹھا نظر آؤں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *