پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے دور میں داخل، سٹار لنک کو لائسنس مل گیا
اسلام آباد:ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو این او سی جاری کر دیا گیا جس کےبعد پاکستان میں بھی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے دروازے کھل گئے ۔ پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ نے اسٹار لنک کو این او سی جاری کردیا ہے۔ ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک نے اسپیس ریگولیٹری بورڈ کے تمام تقاضے پورے کر دیئے ہیں ۔ وزارت داخلہ کی کلیئرنس کے بعد اسپیس ریگولیٹری بورڈ نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔ اسٹار لنک پہلے ہی پی ٹی اے میں لائسنس کے لیے درخواست دینے کے علاوہ پی ٹی اے میں ٹیکنیکل اور بزنس پلان بھی جمع کروا چکا ہے ۔ اسٹار لنک نے پاکستان میں رجسٹریشن کے حوالے سے 3 مراحل کامیابی سے مکمل کئے ۔ پی ٹی اے کی جانب سے لائسنس کے اجرا کے بعد کمپنی اپنی سروسز کا آغاز کرسکے گی۔