آس پاسپاکستان

لاہور پولیس میں ایک ایس ایچ او، 5اہلکار معطل ، ایس پی کو شو کاز، نئی پالیسی پر عملدرآمد تیز

لاہور (سید سبطین شاہ ) ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن، محرر، 4 کانسٹیبلز کو معطل کر دیا۔ چند روز قبل خاتون ایم پی اے کے بیٹے سے رشوت مانگنے کا وقعہ ثابت ہونے پر کارروائی کی گئی ۔ واقعہ کی انکوائری مکمل ہونے پر ایس ایچ او، محرر اور سپاہیوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔ ایس پی صدر سے ناقص نگرانی پر وضاحت طلب کر لی گئی۔ اختیارات سے تجاوز، کرپشن کی شکایت پر متعلقہ ایس ایچ او، محرر معطل ہوں گے۔ لاہور پولیس کی کرپشن، اختیارات سے تجاوز پر مزید سخت پالیسی پر عمل درآمد کیا جارہا ہے ۔  ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہا ہے کہ کرپشن، اختیارات سے تجاوز ریڈ لائن، کراس کرنے والا سیٹ پر نہیں رہے گا۔ ہر شہری وی آئی پی کی حیثیت رکھتا ہے، ذیادتی کرنے والا محکمہ کا بدترین دشمن ہے۔ تھانہ میں کسی سطح پر بھی کرپشن ہوئی تو ایس ایچ او اور محرر بھی جوابدہ ہوں گے۔ ذمہ داری سے فرض نبھانے والا آفیسر ہی عہدے کا حق دار ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا لاہور پولیس میں اندرونی احتساب کا نظام سخت سے سخت ترین بنا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *