ایم کیو ایم نے روٹھنے کی تیاری پکڑ لی ، حکومت کو وارننگ
اسلام آباد : وہی ہوا جس کا خدشہ منڈلا رہا تھا۔ آخر کارایم کیو ایم نے روٹھنے کی تیاری پکڑ لی ۔ موڈ دکھاتے ہوئے حکومت سے الگ ہونے کی روایتی دھمکی بھی دے دی پھر روایتی طور پر ایم کیو ایم کارابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے ایم کیو ایم کے ساتھ کراچی اور حیدرآباد کے لیے پیکج کا وعدہ کیا تھا مگر کوئی کام ہوتا نظر نہیں آرہا۔ ڈیڑھ سال سے حکومت نے ایم کیو ایم پاکستان سے کیا ہوا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، کراچی اور حیدرآباد پیکیج سمیت دیگر معاملات پر تحفظات ہیں۔۔ رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ مرکزی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے تاکہ فیصلہ کریں کہ آزاد حیثیت میں رہیں یا اپوزیشن بینچز پر بیٹھیں۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کی جانب سے موڈ دکھانے کے بعد حکومت نے رابطہ کرلیا ہے۔
