پاکستانتازہ ترین

لاجواب سروس باکمال لوگوں کو لے کر برطانیہ جانے کے لئے تیار

لندن : قومی ایئر لائن سمیت دیگرپاکستانی ایئر لائنز کی یورپ میں انٹری کے حوالے سے اچھی خبریں آنے لگیں ۔ برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی تمام پاکستانی ایئر لائنز کے کیسز پر غور کرے گی ۔ حکام کے مطابق اس حوالےسے اہم اجلاس ہونے جارہا ہے جس میں برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی تمام پاکستانی ایئر لائنز کے کیسز پر حتمی مشاورت کے بعد مناسب فیصلہ جاری کرے گی ۔ امید دلائی جارہی ہے کہ پاکستانی پروازوں کو برطانیہ اور یورپ کے لئے بحال کر دیا جائے گا۔  حکام سی اے اے کے مطابق پاکستانی ایئر لائنز پر یورپی فضاؤں کے راستے بند ہیں کوئی بھی پاکستانی ایئر لائن برطانیہ براہ راست لینڈ نہیں کرسکتی ۔ اسی طرح یورپ کے لئے بھی سیفٹی قوانین پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے پاکستانی پروازوں کے لینڈ کرنے میں پابندی ہے ۔  ایئر سیفٹی معاملات ٹھیک نہ رکھنے کی صورت میں پی آئی کو اے کو پہلے بھی بہت نقصان برداشت کرنا پڑا اور طویل عرصے سے برطانیہ کے لئے پروازیں بند رہیں ۔ واضح رہے کہ برطانیہ اور یورپ نے جولائی 2020 میں پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی لگا دی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *