شوبز

بالی وڈ اداکارہ عامر خان کی نئی گرل فرینڈ منظر عام پر آگئی

ممبئی : بالی وڈ اداکار عامر خان کی اپنی نئی گرل فرینڈ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ گوری اسپریٹ کے ساتھ نظر آرہے ہیں ۔ عامر خان کی گرل فرینڈ کی ایک جھلک ہی بھارتی میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس کےبعد مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ عامر خان نے حال ہی میں اپنی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پرانکشاف کیا تھا کہ وہ گوری اسپریٹ کے ساتھ تعلقات میں ہیں اور اعتراف کرتے ہوئے عامر خان نے کہا تھا کہ گوری ان کی نئی گرل فرینڈ ہیں ۔ ان تعلقات کے اعلان کے بعد پہلی مرتبہ دونوں ایک دفتر میں ایک ساتھ دیکھے گئے ۔ اس موقع پر عامر خان نے سکیورٹی کا بھی انتظام کر وا رکھا تھا۔ جیسے ہی گوری دفتر سے باہر نکلیں فوری طور پر گاڑی میں سوار ہو گئیں ساتھ ہی عامر خان بھی گاڑی میں بیٹھ گئے ۔ واضح رہے کہ عامر خان کی اپنی سابق اہلیہ کرن راؤ سے علحیدگی ہوچکی ہے جس کےبعد عامر خان کا نام اداکارہ ثنا کے ساتھ جوڑا گیا، دونوں ایک ساتھ مختلف جگہوں پر دکھائی دیئے مگر اس کے بعد اب گوری کا نام عامر خان سے جڑا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *