خاص خبریں

دہشت گردی کے ایشو پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ، وزیراعظم ، آرمی چیف کی بھی شرکت

اسلام آباد:دہشت گردی کے خلاف قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے ۔ عسکری قیادت کی جانب سے ملک کی سیکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ اہم ترین اجلاس میں وزیراعظم، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم او، سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیر خزانہ، وزیراعلیٰ کے پی، گورنر پنجاب، وزیر دفاع اور دیگر رہنما شریک ہوئے جبکہ پی ٹی آئی نے اس اہم اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور کوئی رہنما نہ آیا۔  قومی سلامتی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد کردہ نمائندگان نے بھی اپنی رائے  دی ۔ ایاز صادق نے اس موقع پر کہا کہ افسوس ہے کہ اپوزیشن نے آج کے اجلاس میں شرکت نہیں کی، ہم نے ان کو بھی دعوت دی تھی اور اچھا ہوتا وہ بھی شریک ہوتے، ہمیں مل کرمسائل پر قابو پانا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *