دشمن کے پیچھے ہم کسی بھی ملک میں کارروائی کر سکتے ہیں ، خواجہ آصف
اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دشمن کے پیچھے ہم کسی بھی ملک میں کارروائی کر سکتے ہیں۔نجی چینل سے گفتگو میں وزیر خارجہ نے کہا پاکستان کے دشمن کے پیچھے ہمیں کسی بھی ملک میں جانا پڑا تو ہم جا سکتے ہیں ۔ ملک دشمن عناصر کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کرنے والی قوتوں کے خلاف بھرپور کارروائی ہونی چاہیے اور ہم یہی کچھ کر سکتے ہیں ۔ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے حوالے سے خواجہ آصف بولے افغان حکومت ٹٓی ٹی پی کے دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں ٹی ٹی پی کو واپس اس لیے لایا گیا تھا تاکہ ایک نجی ملیشیا قائم کی جا سکے، جس سے ملک کی داخلی سلامتی کو نقصان پہنچایا گیا۔ نیشنل ایکشن پلان پہلے سے موجود ہے، اور اب اسے صرف بحال کیا جا رہا ہے تاکہ دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جا سکے ۔
