شوبز

سابق اداکارہ زرنش خان کی جانب سے علیزے شاہ سے معذرت ، مگر علیزے نے کیا ردعمل دیا ؟

کراچی :اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے علیزے شاہ سے معذرت کی ہے تاہم اداکارہ نے معافی قبول کرنےسے انکار کر دیا ہے ۔

سابقہ اداکارہ نے ایک پروگرام میں علیزے شاہ کو ‘بدتمیز’ قرار دیا اور کہا کہ بدتمیزی میں ان سے کسی کا بھی مقابلہ ہو تو وہ ہی جیتیں گی تاہم اب زرنش خان نے ماضی میں علیزے سے متعلق دیے گئے بیان پریوٹرن لیا ہے ۔ زرنش نے علیزے کو پیغام بھیجا اور کہا کہ غلطی ہوگئی تھی معافی کی طلب گار ہوں ۔ اس پر علیزے شاہ نے بتایا کہ زرنش کی  جانب سے مجھے بدتمیز کہنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی ۔ اس کے بعد والدہ نے زرنش کو فون کیا اور پوچھا کہ اس نے ایسا کیوں کہا ہے ؟علیزے نے مزید کہا کہ زرنش نے میری والدہ کو کہا کہ وہ ویڈیو بنائیں گی اور ساری بات بتائیں گی لیکن ایسانہیں ہوا اور والدہ کا نمبر تک بلاک کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *