عالمی خبریں

ٹرمپ نے وائس آف امریکا کا گلا گھونٹ دیا، 50زبانوں میں خبریں دینے والا ادارہ بند

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے جارحانہ فیصلوں کی وجہ سے پوری دنیا کو حیران کر دیا ہے ۔ جہاں امریکی ویزہ پالیسی انتہائی سخت کر دی وہیں انتظامی فیصلوں سے خود امریکیوں کو بھی پریشان کر دیا  ہے۔ تازہ ترین سخت فیصلہ یہ ہےکہ کئی دہائیوں سے چلنے والا وائس آف امریکا بھی بند کر دیا گیا ہے ۔۔

امریکی صدر نے وائس آف امریکا کو بند کرنے کا ایگزیکٹو آرڈر بھی جاری کر دیا ہے، اس حکم نامے کے دیگر فیصلوں میں یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا کے کئی ملازمین کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔

یہ ادارہ کانگریس کی فنڈنگ سے چلتا ہے اور بین الاقوامی نشریاتی نیٹ ورکس کی نگرانی کرتا ہے ۔

وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری کے مطابق، ٹرمپ حکومت غیر ضروری اخراجات ختم کرنے کی پالیسی پر عمل کر رہے ہیں ۔ امریکی عوام کے ٹیکس کے پیسے سے ’اینٹی امریکن پروپیگنڈا’ اب نہیں چلے گا۔

ایجنسی کے ملازمین کو بھیجے گئے سرکاری ای میل میں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ، پریس پاس اور دیگر سرکاری املاک واپس کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *