خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے تین حملے ناکام بنا دیئےگئے
پشاور :خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے تین حملے پولیس کے بروقت ایکشن کی وجہ سے ناکام بنا دیئے ۔ لکی مروت کے تھانہ گمبیلا پر دہشت گردوں نے 10 سے 15 مسلح افراد کے ساتھ حملہ کیا تاہم پولیس نے فوری رسپانس دیا اور حملہ ناکام بنا دیا۔ ڈی پی او لکی مروت جواد اسحاق کے مطابق حملہ آور بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے جو موقع سے فرار ہو گئے ۔ پشاور میں پولیس چوکی ملازئی پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا اور فائرنگ کی تاہم جوابی کارروائی میں دہشت گرد فرار ہو گئے ۔ اسی دوران جمرود ایف سی چیک پوسٹ پر بھی دہشت گردوں نےحملہ کر دیا ۔ ایف سی باڑہ رائفلز کی جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے ۔
