تازہ ترین

ہمارے 500سوشل میڈیا ورکرز کو گرفتار کر کے عدالتوں میں پیش نہیں کیاگیا، شیخ وقاص

پشاور : ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو عوامی حمایت حاصل نہیں تو پھر پی ٹی آئی بھی اس فیصلے کی حمایت نہیں کر سکتی ۔ سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ظلم کے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبایا جارہا ہے۔ عوام حکومت کی فسطائیت کا شکار ہیں جبکہ ہم نے مظلوم کی آواز ہر صورت بننا ہے ۔ ہمارا قائد جعلی مقدمات ہیں 590 دنوں سے قید ہے۔ کیا آج کل کے پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان کہا جا سکتا ہے ؟ کیا محمد علی جناح  نےپاکستان اس لیے بنایا تھا کہ آزادی اظہار رائے نہ ہو؟ بتایا جائے کہ عمران خان کا قصور کیا تھا ، ان کو قائداعظم کے پاکستان کے لیے آواز اٹھانے کی سزا ملی ۔

دہشت گردی کی کارروائیوں میں 2022 کے بعد اضافہ ہوا ہے ۔ پاکستان کی 85 فیصد آبادی جسے اپنا لیڈر مانتی ہے، اسے 590 روز سے جیل میں رکھا ہوا ہے ۔ مسائل کا حل عمران خان کے پاس  ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور حکومت کے درمیان خلیج بڑھ چکی ہے ۔ ہمارے سوشل میڈیا کے نمائندوں کو  بھی گرفتار کیا جارہا ہے ۔ حیدر سعید پی ٹی آئی سوشل میڈیا کا حصہ نہیں لیکن وہ اس ملک کا نوجوان ہے۔ اگر اس نے کوئی غلط کام کیا ہے تو اسے قانون کے مطابق تفتیش کریں اٹھانے کی کیا ضرورت تھی ۔ ہمارے 5 سوشل میڈیا ورکرز کو گرفتار کرکے عدالتوں میں پیش نہیں کیا گیا۔ ہمیں معلوم ہے کہ آپ نے قانون کو تماشا بنایا ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *