اداروں کے خلاف مہم چلانے والا ملزم بنی گالا سے گرفتار
اسلام آباد : ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد بنی گالا میں کارروائی کی ہے جہاں سے ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نےجعفرایکسپریس واقعہ پرمنفی پراپیگنڈا کیا اورتضحیک آمیزمواد سوشل میڈیا پر شیئرکیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کے مطابق ملزم سوشل میڈیا پرکالعدم تنظیموں کی حمایت اورتشہیرمیں ملوث تھا۔ ملزم کےسوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لئے گئے ہیں ۔ چند روز قبل کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنایا تو ایک منظم پراپیگنڈا مہم شروع کر دی گئی ۔ اسی تناظر میں ایف آئی اے حرکت میں آئی اور ملک دشمن عناصر اور پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔
