امریکا 43ممالک پر سفری پابندیوں کے لئے تیار، پاکستان کا نام بھی شامل
واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ 43 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیوں کی تجاویز دے دیں ۔ امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایک نئی سفری پابندیوں کی فہرست کوحتمی شکل دے رہی ہے جس میں مختلف ممالک کوتین مختلف کیٹیگریزمیں رکھا گیا ہے۔ 10 ممالک کواورنج لسٹ میں شامل کرنے کی تجویزسامنےآئی ہے۔اورنج لسٹ میں پاکستان بیلاروس، ہیٹی، میانمار، روس اور ترکمانستان رکھےگئے ہیں ۔
اورنج لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کے امیگرنٹ اور سیاحتی ویزے محدود ہونگے ۔ اس لسٹ میں شامل ممالک کے کاروباری مسافروں کو کچھ شرائط کے ساتھ امریکا میں داخلے کی اجازت ہوسکتی ہے ۔ ٹرمپ 11 ممالک کے شہریوں پر مکمل پابندی کا بھی ارادہ رکھتے ہیں، جن ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا جا سکتا ہے ان میں افغانستان، بھوٹان، کیوبا، ایران، لیبیا، شمالی کوریا، شام، سوڈان، سومالیہ، وینزویلا اور یمن شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور صدارت میں مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا سفر پر پاپندی کے 3 ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے تھے جسے Muslim Ban کے نام سے جانا جاتا تھا۔
