عالمی خبریں

سعودی عرب کی شہزادی نورہ بنت فیصل انتقال کر گئیں

ریاض :سعودی  شہزادی نورہ بنت فیصل بن عبدالعزیز انتقال کر گئی ہیں ۔  شاہی اعلامیہ کے مطابق شہزادی نورہ بنت فیصل سعودی عرب میں گلوبل فیشن ہیروس کمپنی کی بانی  تھیں ۔ وہ سعودی الازیاۃ کی ایگزیکٹیو چیئرپرسن بھی تھیں۔ اپریل 2018 میں سعودی  تاریخ میں پہلی بار سعودی فیشن ویک کا اہتمام انہی کی وجہ سے ہوا تھا۔  محکمہ تفریحات نے اس حوالے سے شہزادی نورہ کی ہدایات پر انتظامات کئے تھے جسے دنیا بھر میں سراہا گیا تھا ۔ شہزادی نورہ بنت فیصل  کوعربی کے علاوہ انگریزی، فرانسیسی اور جاپانی زبان  پر عبور حاصل تھا۔شہزادی کی نماز جنازہ  مسجد الحرام میں مغرب کی نماز کے بعد ادا کی گئی جس میں سعودی شاہی خاندان اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔اس موقع پرشہزادی کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا بھی کی گئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *