شوبز

سری دیوی کی فلم کے سیکوئل کی تصدیق ، کیا سجل علی بھی جلوہ افروز ہونگی ؟

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے پروڈیوسر اور آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے شوہر بونی کپور نے سری دیوی کی  دو ہزار سترہ  میں ریلیز ہونے والی آخری فلم’مام‘ کے سیکوئل کی تصدیق کردی ہے۔ اس فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل علی نے سری دیوی کی بیٹی کا کردار ادا کیاتھا۔  فلم کے سیکوئل میں اب سجل علی کام کریں گی یا نہیں اس کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں ۔ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹیاں جھانوی اور خوشی کپور بھی اپنی والدہ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلم انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں ۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی اس سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کریں گی جبکہ اس فلم میں  بونی کپور ہدایات دیںگے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *