عالمی خبریں

دوسری شادی کرنے والے خواہشمندوں کے لئے بڑی خبر آگئی

قاہرہ : مصر کے معروف اسلامی سکالر نے کہہ دیا کہ دوسری شادی کے خواہشمند شوہروں کی پہلی بیگمات کو چاہیے کہ شادی کے لئے پہلے شوہر کی مدد کرے ۔ جامعہ الازہر کے عالم ڈاکٹر احمد کریمہ نے کہا ہے کہ مرد کو دوسری شادی کا حق ہے ، شریعت نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی بس انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں ۔ بلکہ ہونا تو یہ چاہیے کہ پہلی بیوی کوشوہر کی دوسری شادی میں مدد کرنی چاہیے اور خود اس کا ساتھ دینا چاہیے ۔ پروفیسر ڈاکٹر احمد کریمہ نے وضاحت کی کہ دوسری شادی مباح  عمل ہوتا ہے ، یہ نہ تو فرض ہے، نہ واجب، نہ ناپسندیدہ اور نہ ہی حرام۔ شریعت میں اس کی اجازت انصاف کی شرط پر دی گئی ہے ۔ اب یہ مرد کو فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ وہ دونوں بیویوں میں انصاف کر پائے گا یا نہیں۔ ڈاکٹر احمد کریمہ کا کہنا تھا کہ بیوی کو اپنے شوہر کو گناہوں سے بچانے کے لیے دوسری شادی کرنے میں اس سے تعاون کرنا چاہیے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *