پاکستانتازہ ترین

کراچی میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی قتل

کراچی:سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر افغان بستی میں نا معلوم افراد نے میاں بیوی کو قتل کر دیا۔ مقتولین میاں بیوی کا آبائی تعلق افغانستان سے تھا۔ منگل اوربدھ کی درمیانی شب یہ واقعہ پیش آیا۔ اسپتال میں  شوہر کی شناخت 55 سالہ محمداعظم ولد حاجی عبدالغفوراوراہلیہ کی شناخت 40 سالہ گل بی بی زوجہ محمد اعظم کے نام سے ہوئی ہے ۔ فائرنگ کےواقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پرپہنچی جائے وقوع سے شواہد  جمع کئے جس کے بعد پولیس نے قریبی گھروں سےمعلومات جمع کیں ۔ سہراب گوٹھ پولیس کے مطابق مقتول محمد اعظم پیشہ سے مزدوربتایا جا رہا ہے جوکہ فیکٹری میں کام کرتا تھا۔ پولیس کےمطابق زاتی دشمنی قتل کی وجہ ہو سکتی ہے تاہم تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی حتمی رائے سامنے آئے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *