دوماہ میں دو کورین فنکاروں کی پراسرار موت
سیئول:دوماہ میں جنوبی کوریا کےدوبڑے فنکاروں کی لاشیں گھرسے برآمد ہوئی ہیں ۔ گزشتہ روز جنوبی کوریا کے 43 سالہ معروف گلوکاروی سنگ گھرمیں مردہ پائے گئے ہیں ۔ کورین میڈیا کے مطابق 43 سالہ معروف گلوکار کا انتقال دارالحکومت سیؤل میں ان کے گھرمیں ہوا۔ گلوکار کے گھر سے پولیس کو ہنگامی کال موصول ہوئی جس کےبعد پولیس پہنچی تو کمرے میں لاش موجود تھی ۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ پوسٹمارٹم کے لئے لاش ہسپتال پہنچا دی گئی ہے ۔ اس سے قبل جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ کم سائی رون 24 سالہ کی عمر میں چل بسیں۔ ان کی بھی لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی تھی ۔ خیال رہے کہ اداکارہ کم کو 2022 میں پولیس نے نشے میں گاڑی چلانے اور نقصان پر گرفتار کیا تھا، ان پر بھاری جرمانہ بھی عائد ہوا تھا ۔
