جعفر ایکسپریس میں 250سے زائد یرغمالی موجود، آپریشن میں 27دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ : کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی ہے جس سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ دہشت گردوں نے مچھ کی پہاڑیوں میں ٹرین روک لی ۔ اس دوران مسافروں کو یرغمال بنانے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ صبح ساڑھے نو بجے ٹرین کوئٹہ سے روانہ ہوئی اورجب ٹرین گڈالار اور پیرو کنری کے علاقے سے گزری تو وہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا، مسافر ڈرے سہمے ہوئے رہے ۔ وقفے وقفے سے فائرنگ کی بھی آوازیں سنی گئی ہیں ۔ریلوے پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرین پہاڑیوں میں ہی رکی ہوئی ہے ۔ ٹرین میں کم از کم 600 سے 700 مسافر سوار ہیں۔ ڈی ایس ریلوے کے پی آر او کے مطابق تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔
