اسلام آباد کے پوش علاقے میں خواتین پر سرعام تشدد کی واردات
اسلام آباد: ایف نائن پارک میں خواتین پر تشدد کا انوکھا واقعہ پیش آیاہے ۔ تشدد کرنے والا شخص مبینہ طور پر افغان شہری ہے اور اسلام آباد میں مقیم ہے ۔ وائرل فوٹیج میں اس کا چہرہ واضح ہے ۔ ملزم نے خواتین کو گاڑی سے نیچے اتار کر تشدد کیا اور دونوں خواتین کو زمین پر گرا کر ان کے بال نوچے ۔ قریب موجود شہریوں نے اس شخص کو روکا جس کےبعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے ملزم کا تین روزہ ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے ۔ ایف آئی آر کےمطابق ملزم نے ڈکیتی کے دوران خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا ، دس تولے زیور اور بیس لاکھ روپے بھی چھین لئے ۔ واقعہ ایف نائن پارک میں ایک معروف فوڈ چین کے سامنے پیش آیا۔
