آکسفورڈ مذاکرہ میں 145کے مقابلے میں 184ووٹوں سے جیتا، احسن اقبال
نارووال: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہےکہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی بحث میں پی ٹی آئی کے نمائندے کو شکست ہوئی ہے ۔ مجھے 145 ووٹوں کے مقابلے میں 184 ووٹوں سے فتح ملی جو بڑی کامیابی ہے ۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی لندن کی ڈیبیٹ کو اچھال کر خان کے نالائق حامیوں نے اپنے لیڈر کو خود ہی بے نقاب کر دیا ہے ۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں ایک نوجوان نے جہاں بانی پی ٹی آئی کی وکالت کی وہیں مجھے بھی موقع ملا کہ میں بانی پی ٹی آئی کی حقیقت آکسفورڈ جیسے بڑے فورم میں بتاؤں۔ بانی پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کو فروغ دیاہے ۔ اسی مائنڈ سیٹ سے متاثر ایک نوجوان نے نفرت میں مجھے گولی ماری جو آج بھی میرے جسم میں ہے۔ عمران خان نے برطانیہ سے ملنے والے 190ملین پاؤنڈ واپس لے کر چور کو دے دیے۔
