سینئر صحافی ایاز شجاع کے گھر ایف آئی اے کا چھاپہ، اہل خانہ کو ہراساں کیا گیا
لاہور : سینئر صحافی ایاز شجاع کے گھر گزشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ریڈ کی ہے ۔ ایف آئی اے کے اہلکاروں نے گھر کی تلاشی لی اور گھر میں موجود کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس کو قبضے میں لے لیا۔ ایف آئی اے کے اہلکار اہل خانہ سے ایاز شجاع کے متعلق پوچھتے رہے کہ ان کے خلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے اور ان کی گرفتاری کے احکامات ان کے پاس ہیں انہیں گرفتار کرنا چاہتے ہیں۔ ایف آئی اے کے اہلکاروں نے ایاز شجاع کے بڑے بھائی کو بھی حراست میں لیا تاہم دفتر لے جاکر تحقیقات کے بعد رہا کردیا۔ ایاز شجاع کے گھر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے چھاپے اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے پر صحافتی حلقوں نے شدید احتجاج کیا ہے اور اسے آزادی صحافت پر موجودہ حکومت کے مسلسل حملوں میں سے ایک قرار دیا ہے
