ماموں کانجن میں چار ماہ قبل وفات پانے والے شخص کی قبر کشائی
ماموں کانجن: تھانہ ماموں کانجن کے علاقہ 489 گ ب میں 4 ماہ قبل وفات پانے والے شخص کی قبر کشائی کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا۔ متوفی کے والد اختر علی نے اپنے بیٹے بہادر علی کو زہر دے کر مارنے پر شبہ ظاہر کرتے ہوۓ علاقہ مجسٹریٹ کو قبرکشائی کی درخواست دائر کی تھی ۔ علاقہ مجسٹریٹ نعمان طاہر کی جانب سے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا گیا۔ جس کے بعد مدعی اختر علی سکنہ 489 گ ب ،نمبردار گاؤں ہذا کی نشاندہی پر قبر کشائی کی گئی۔ قبر کشائی علاقہ مجسٹریٹ نعمان طاہر،ڈاکٹر عثمان زاہد الائیڈ ہسپتال کی زیر نگرانی کی گئی ۔ قبرکشائی کرنے کے بعد ڈاکٹر عثمان زاہد نے نعش کی باقیات کے سیمپل جمع کئے۔ سیمپل لینے کے بعد میت کو دوبارہ دفنا دیا گیا۔
