ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پانچ سالہ بچی سے زیادتی کےبعد زندہ دفنانے کی کوشش، ملزم گرفتار
ٹوبہ ٹیک سنگھ ( عابد حسین ) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چک301 ج ب میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق اوباش نوجوان کی بچی کو زیادتی کے بعد زندہ دفنانے کی کوشش کی گئی ۔ اہل علاقہ کے شور مچانے پر ملزم قاسم موقع سے فرار ہو گیا ۔ بچی کا میڈیکل مکمل،نمونے لاہور لیبارٹری بھجوا دیئے گئےہیں ۔ متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے ۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا، ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی
