جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو جوکر قرار دے دیا
سڈنی : قومی ٹیم کے سابق غیر ملکی ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے موجودہ ہیڈکوچ عاقب جاوید کو جوکر قرار دیا ہے ۔ گلیسپی نے عاقب جاوید پر سنگین الزامات بھی لگائے ہیں اور کہا ہے کہ عاقب جاوید ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے تھے ۔ وہ تینوں فارمیٹ کی کوچنگ لینا چاہتے تھے اسی لئے لابنگ کر رہے تھے ۔ گلیسپی نے کہا عاقب جاوید گیری کرسٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچارہے تھے۔ عاقب جاوید ایک جوکر ہی ہیں ۔ واضح رہے کہ گیری کرسٹن کو وائٹ بال ٹیم جبکہ سابق آسٹریلین بولر جیسن گلیسپی کو ریڈ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ تعینات کیا گیا تھا۔ پہلے گیری کرسٹن وائٹ بال ٹیم کی کوچنگ سے مستعفی ہوئے اور پھر جیسن گلیسپی نے بھی استعفے کا اعلان کیا۔ دونوں کے استعفے کے بعد ہی عاقب جاوید کو ریڈ بال اور وائٹ بال فارمیٹ کا عبوری کوچ لگایا گیا تھا۔
