نوبل امن انعام کے لئے ٹرمپ بھی نامزد ، دنیا حیران
اوسلو: اس سال کے نوبیل امن انعام کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔ جس پر دنیا بھر میں مختلف تبصرے سامنے آرہے ہیں ۔ تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل پوپ فرانسس کوبھی ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔ نوبیل انسٹیٹیوٹ کے مطابق 2025 کے لیے 338 امیدوار سامنے آئے ہیں، جن میں 244 افراد اور 94 تنظیمیں شامل ہیں۔ امریکی کانگریس کے رکن ڈیرل عیسیٰ نے ٹرمپ کو نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے کی گئی کوششیں قابل تعریف ہیں اور اس بات کا کریڈٹ انہیں دیا جانا چاہیے ۔ یوکرین کے رکن پارلیمنٹ اولیکسنڈر میرزکو نے بھی نومبر میں ٹرمپ کو نامزد کیا تھا ۔ نوبل انعام کے لئے نامزد افراد میں نیٹو کے سابق سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کا بھی نام سامنے آیاہے ۔
