امریکا کے ساتھ سکیورٹی صورتحال پربات چیت جاری ہے ، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد :ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی جارہی ہے اور یہ سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے ۔ اگر امریکا اپنے چھوڑے گئے ہتھیار افغانستان سے واپس لے لیتا ہے تو اس سے خطے میں امن یقینی ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیار خطے کے لئے خطرہ ہیں ۔ امن کی صورتحال خراب ہونے کی وجہ یہی ہے ۔ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے۔ امریکا کے ساتھ سٹریٹیجک پالیسی میں تبدیلی نہیں آئے ۔
