عالمی خبریں

امریکا اورکینیڈا میں “تجارتی جنگ” شدت اختیار کر گئی

اوٹاوا: امریکا اور کینیڈا میں درآمدات پر اضافی ٹیرف کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے ۔ دونوں جانب سے سخت فیصلے کئے جارہے ہیں ۔ امریکا کی جانب سے کینیڈین درآمدات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کے بعد کینیڈا نے بھی جوابی کارروائی کی ہے اور امریکی اشیا پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیاہے ۔ اس حوالے سے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ 155 ارب ڈالر کی امریکی مصنوعات پر اضافی تجارتی محصولات عائد ہونگے ۔ یہ اس وقت تک برقرار رہیں گے جب تک امریکا اپنے ٹیرف ختم نہیں کرتا۔

امریکا ایک طرف کینیڈا کے ساتھ تجارتی جنگ چھیڑ رہا ہے اور دوسری طرف روس کے ساتھ بہتر تعلقات کی بات  بھی کررہا ہے جو کہ اس کا دوہرا معیار ہے ۔ کینیڈا نے یہ معاملہ عالمی تجارتی تنظیم (WTO) میں اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا ہے ۔ دوسری جانب امریکی اور کینیڈین حکام کے درمیان صدر ٹرمپ کے نافذ کردہ ٹیرف میں کمی یا مکمل خاتمے پر بات چیت  بھی ہوئی ہے ۔ جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں شمالی امریکا میں مشترکہ خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہیے۔ تجارتی جنگ کاعوام کو ہی نقصان ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *