عرب ممالک کا اجلاس، غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے پر زور، اسرائیل کا اعتراض
قاہرہ: فلسطینی تنظیم حماس نے عرب ممالک کے غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے جب کہ اسرائیل نے اسے سختی سے مسترد کر دیا ہے ۔ قاہرہ میں عرب رہنماؤں کے اجلاس کے بعد اسرائیلی وزارت خارجہ نے کہا یہ منصوبہ حقیقت پسندی سے دور ہے ۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق حماس کے حملے میں ہزاروں اسرائیلی ہلاک اور سینکڑوں اغوا ہوئے لیکن منصوبے میں اس کا کوئی ذکر نہیں ہوا ۔ نیز یہ کہ حماس نے اس کی کوئی مذمت بھی نہیں کی ۔ دوسری جانب حماس نے اجلاس کے فیصلوں کو مثبت قرار دیا ہے اور عرب ممالک پر زور دیاہے کہ وہ ساتھ نبھائیں ۔ حماس نے مزید کہا کہ ہم عرب رہنماؤں کے اس مؤقف کی قدر کرتے ہیں جو فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مخالفت کرتا ہے۔
