Saturday, June 14, 2025
سائنس اور ٹیکنالوجی

دنیا کا سب سے بڑا کارگو کار کیرئیر مرکز نگاہ بن گیا

اوسلو : نو ہزار ایک سو گاڑیوں کو ایک ملک سے دوسرے ملک پہنچانےوالا کارگو بحری جہاز مرکز نگاہ بن گیا۔ گاڑیوں کی خریدو فروخت بڑھنے پر اس کارگو شپ کی اہمیت بھی بڑھ گئی ۔ارورہ کو چائنا مرچنٹس ہیوی انڈسٹری نے جیانگسو میں بنایا ہے اور اسے ناروے کے ہوئی آٹولائنرز کے ذریعے آپریٹ کیا جاتا ہے ۔ ارورہ تقریباً 37.5 میٹر چوڑا اور 199.9 میٹر لمبا ہے۔ اسے مختلف قسم کی گاڑیوں کی نقل و حرکت کے لیے دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز کہا جاتا ہے ۔ مضبوط ڈیکس اور بہتر اندرونی ریمپ سسٹم کی بدولت یہ تمام 14 ڈیکوں پر بھاری گاڑیاں لے جا سکتا ہے۔9,100 گاڑیوں کی کارگو گنجائش کے ساتھ، یہ کیریئربڑی کمپنیوں کی اولین ترجیح بن چکا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *