پاکستان نے کونسے دہشت گرد کو پکڑ کرٹرمپ سے تعریف پائی ؟
اسلام آباد : پاکستانی سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر کے قریب سے آپریشن کےدوران ایک ہائی پروفائل دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے جو کہ امریکا کو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا۔ کابل ایئرپورٹ پر حملے کے دوران 13 امریکی فوجی مارنے میں ملوث داعش کمانڈر محمد شریف اللہ عرف جعفر کو پاکستانی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران زندہ گرفتار کیا ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کابل ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث اسی دہشت گرد کی گرفتار پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے اور تعریف بھی کی ہے ۔ پاکستان نے امریکی انٹیلی جنس لیڈ کے بعد افغانستان کے شہری اور سینئر داعش کمانڈر محمد شریف اللہ کو بارڈر ایریا میں پاکستانی حدود سے حراست میں لیا۔ داعش کمانڈر محمد شریف اللہ 2021ء میں کابل ایئرپورٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔26 اگست 2021ء کے حملے کے باعث داعش کمانڈر محمد شریف اللہ امریکی انٹیلیجنس کا ہائی ویلیو ٹارگٹ تھا اسے گرفتار کرنےکی متعدد کوششیں کی گئی مگر کامیابی نہ ملی مگر اب پاکستان نے اسے گرفتار کر کے اپنی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت پر خوب تعریف پائی ۔
