کھیل

بھارتی کپتان روہت شرما نے ایک اور منفرد ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

دبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے نیا ورلڈ ریکارڈ بنا کر سب کو حیران کر دیا۔ روہت شرما دنیا کے پہلے ایسے کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے تمام چار آئی سی سی ٹورنامنٹس کے فائنل میں ٹیم کی قیادت کی ہے جو کہ ایک منفرد ریکارڈ ہے ۔روہت نے بھارت کو جون 2023 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل تک پہنچایا۔ نومبر 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ، جون 2024 میں ٹی 20 ورلڈ کپ اور اب مارچ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل تک پہنچایا ہے جو کہ بطور کپتان ایک بڑا ریکارڈ ماناجا رہا ہے ۔ روہت شرما سے قبل مہندرا سنگھ دھونی نے بھارت کو 2007 اور 2014 کے ٹی 20 ورلڈ کپ فائنلز، 2011 کے ون ڈے ورلڈ کپ فائنل اور 2013 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچایا تھا لیکن وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کھیلنے کا موقع نہیں پا سکے۔روہت شرما کپل دیو اور دھونی کے بعد آئی سی سی ٹرافی جیتنے والے تیسرے بھارتی کپتان ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *