کھیل

بھارت سے شکست کے بعد آسٹریلوی کپتان کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

کراچی:چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم سے شکست کے بعد آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔اسٹیو اسمتھ نے اس موقع پر کہا کہ وہ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے دستیاب رہیں گے۔ ورلڈ کپ 2027 کے لیے میری جگہ کوئی نوجوان لے گا اور اس حوالے سے تیاری شروع کرنے کا اچھا موقع ہے۔ اسمتھ نے مزید کہا کہ ون ڈے میں میرا سفر بہت اچھا رہا اور اسکے ہر لمحے سے لطف اٹھایا ہے ۔ بہت سی اچھی یادیں بھی ہیں۔ ساتھیوں کے ساتھ دو ورلڈ کپ جیتنا ناقابل فراموش لمحہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ٹیسٹ کرکٹ ہمیشہ کی طرح میری ترجیح رہے گی اور میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کھیلنے کے لیے بے تاب ہوں۔ واضح رہے کہ بھارت نے آسٹریلیا کو 14 سال بعد آئی سی سی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ہرایا ۔ آسٹریلیا نے 2011 کے بعد تین  سیمی فائنلز میں بھارت کو ہرایا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *