بنوں دہشتگردوں کے حملے میں شہادتوں کی تعداد 12 ہوگئی ، 32زخمی ، آپریشن مکمل
پشاور:بنوں میں فتنۃ الخوارج کے حملے میں شہادتیں 12ہوگئی ہیں ۔اس حملےمیں زخمیوں کی تعداد 32 ہے جبکہ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق تین نہتے شہری مسجد میں شہید ہو ئے جبکہ باقی دھماکے سے منہدم عمارت کے ملبے تلے دب کر شہید ہوئے ۔ فتنۃ الخوارج کے باقی ماندہ خارجیوں کا فون پر افغانستان سے رابطہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق آخری خارجی کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بنوں میں ریسکیوآپریشن اٹھارہ گھنٹے بعد مکمل کیا گیا ہے۔آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کی جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کرک بھی موقع پر موجود رہے ۔
