خاص خبریںعالمی خبریں

ٹرمپ کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون پرپاکستان سے اظہار تشکر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ہے۔ کانگریس سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انتہاپسند دہشتگردی کے خلاف جنگ ابھی بھی جاری ہے اور یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ افغانستان میں ایک بڑا دہشتگرد ہاتھ لگ گیا ہے ۔  ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا، “میں حکومت پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، کیونکہ اس دہشتگرد کی گرفتاری میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا”۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال پہلے داعش نے 13 امریکیوں کو افغانستان میں مار دیا تھا۔ اب اس مجرم کوامریکا لا کر قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کو انتہائی شرمناک قرار دیا۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ امریکا کی پوزیشن کو کمزور کر چکا ہے ۔ واضح رہے کہ ایک گھنٹے 39 منٹ اور 31 سیکنڈ کا طویل ترین خطاب کیا، جو امریکی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔۔ اس سے قبل 1993 میں صدر بل کلنٹن نے ایک گھنٹہ 5 منٹ کا خطاب داغا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *